تازہ ترین

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

کبریٰ خان کا اپنی صحت سے متعلق انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی صحت سے متعلق انکشافات کردیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں (مہ جبین مستان) کا کردار نبھانے والی اداکارہ کبریٰ خان نے ویب شو میں شرکت کی اور اپنی صحت سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میرے لیے خوفناک تھے، ایک تو کورونا تھا پھر کچھ دیگر چیزیں میری زندگی میں چل رہی تھیں، اسی دوران میں رواں برس ماہ جنوری میں لندن چلی گئی ان دنوں میرے وزن میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا تھا جس پر میں اپنا چیک اپ کروانے ڈاکٹر کے پاس گئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے میرے جسم میں ’گلٹی‘ کا بتایا جس کے بعد انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر یہ کینسر ہے۔

کبریٰ خان نے کہا کہ مجھے اس کی بالکل توقع نہیں تھی لیکن اس وقت سوچا کہ الحمد للہ مجھے بروقت اس بیماری کا علم ہوگیا، ڈاکٹر نے اس وقت کہا کہ میرا فوری طور پر آپریشن کرنا ہوگا تاکہ گلٹی نکال کر دیکھا جاسکے کہ اگر یہ کینسر ہے تو کون سے اسٹیج پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے دو آپریشن کیے گئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ کینسر نہیں تھا لیکن علاج میں تھوڑی سی مزید دیر ہوتی تو یہ کینسر کی بدترین قسم میں تبدیل ہوسکتا تھا۔

کبریٰ خان نے کہا کہ جب میں پاکستان واپس لوٹی تو سب نے میرے وزن پر بات کی کیونکہ لوگ اس بات سے لاعلم تھے کہ میں لندن سے کون سی جنگ لڑ کر آرہی ہوں۔

واضح رہے کہ کبریٰ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں مہ جبین مستان کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے میں انہیں فوجی افسر بنتے دکھایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -