تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’صنف آہن‘ ’زندگی میں سب کچھ ملا لیکن سکون نہیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل صنف آہن میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے کردار سے متعلق بتادیا۔

معروف اداکارہ کبریٰ خان ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’مہ جبین مستان‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جنہیں ایک امیر گھرانے کی لڑکی دکھایا گیا ہے جب وہ فوج میں جانے کی خواہش ظاہر کرتی ہیں تو ان کی والدہ کہتی ہیں نہیں بیٹا تم یہ نہیں کرسکتیں۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ ’ڈرامے میں ان کا کردار ایسا ہے کہ ’جسے زندگی میں سب کچھ ملا ہے، ہر چیز اسے پلیٹ میں رکھ کر پیش کردی جاتی ہے لیکن اس کی زندگی میں سکون اور جذبہ نہیں ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ڈرامے میں ان کے کردار میں وہ کچھ کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ چیز ان کی زندگی میں مس ہے، مجھے بتایا جاتا ہے کہ میں کچھ نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس کے قابل ہوں۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ یہی میرا کردار ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبریٰ خان کو آرمی ٹریننگ لیتے ہوئے اور اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کرتے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صنف آہن کی پہلی قسط نشر کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی، پہلی قسط نشر ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹریند بن گئی تھی۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ سجل علی، کبریٰ خان، رمشا خان، یمنیٰ زیدی اور سری لنکن اداکارہ یشالی کی اداکاری کو پسند کیا گیا تھا۔

صنف آہن کی ہدایت کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں اور اسے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنایا گیا ہے، ڈرامے کی دوسری قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں