اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے پہلے گوہر رشید سے شادی کرنے سے انکار کیوں کردیا تھا۔
نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں اداکارہ کبریٰ خان نے شوہر و اداکار گوہر رشید کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور اپنی شادی سے متعلق اظہار خیال کیا۔
گوہر رشید نے کہا کہ کبریٰ نے پہلے منع کیا تو میرا دل ٹوٹ گیا تھا، میں ایک سال تک ان کے پیچھے پڑا رہا، کبریٰ کو منانے میں ایک سال لگ گیا اور ان کی مہربانی ہے کہ یہ مان گئیں۔
یہ پڑھیں: کبریٰ خان نے شادی کے بعد کھانے میں کیا بنایا؟
میزبان نے کبریٰ خان نے سوال کیا کہ گوہر نے آپ کو پرپوز کیا تو اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا؟
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ہم اچھے دوست تھے میں نے کبھی شادی سوچا نہیں تھا، جب گوہر نے شادی کا کہا تھا میں نے ان سے کہا کہ ہم اچھے دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کام کی وجہ سے الگ بھی ہوئے تو مجھے پھر احساس ہوا کہ بہت زیادہ خاموشی ہوگئی ہے ہر چیز عجیب لگنا شروع ہوگئی تھی تو اندازہ ہوا کہ مجھے پیار ہوگیا ہے۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پھر میں نے شادی کا رسک لے لیا۔
واضح رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فروری 2025 میں سعودی عرب میں مقدس مقامات پر نکاح کیا تھا اور انہوں نے سعودی عرب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کے لیے ولیمے کا اہتمام بھی کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


