تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کلبھوشن کیس : پاکستان نےعالمی عدالت میں جواب جمع کرادیا

دی ہیگ: پاکستان نے عالمی عدالت برائے انصاف میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب جمع کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت برائے انصاف میں جواب جمع کرادیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل کے مطابق دفترخارجہ کی ڈائریکٹر بھارت ڈاکٹرفریحہ بگٹی نے جواب آئی سی جے کے سامنے جمع کرایا۔

پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے اپنے جواب میں کہا کہ کلبھوشن یادیوکا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہے جس کا وہ خود اقرار کرچکا ہے۔

پاکستان نے اپنے جواب میں کہا کہ کلبھوشن عام قیدی نہیں اور اس پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا جبکہ بھارتی جاسوس کوئٹہ، کراچی سمیت پاکستان کے دیگرشہروں میں دہشت گردی کو فروغ دیتا رہا ہے۔

عالمی عدالت میں پاکستان نے اپنے جواب میں کہا کہ کلبھوشن کے پاکستان میں دہشت گردوں سے تعلقات کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

پاکستان نے جواب میں مزید کہا کہ پاکستانی ریاست کو حق پہنچتا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔

آئی سی جے میں جمع کرائے گئے جواب میں عالمی عدالت کے پچھلے مقدمات کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا جن میں امریکہ ودیگر ممالک کے کیسز کے حوالہ جات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 3 مارچ2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان سے بھارتی جاسوس اور نیوی کے حاضرسروس افسر کلبھوشن یادیو کوگرفتار کیا تھا۔


بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی، آئی ایس پی آر


یاد رہے کہ رواں برس 10 اپریل کو پاکستان کی جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کوسزائے موت سنادی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسرکلبھوشن یادیو کو یہ سزا پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پرسنائی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -