تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارتی سفارتکارمیری والدہ کو دھمکارہاتھا، میں نےاپنی والدہ اوراہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا ،کلبھوشن

اسلام آباد : بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کا کہنا ہے کہ میری ماں اوربیوی سےملاقات کراناحکومت پاکستان کا اچھا اقدام ہے، میں نے اپنی والدہ اوراہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا،  بھارتی نیوی کمیشنڈ افسرہوں، حیرت ہے میرا خفیہ بھارتی ادارہ مجھے تسلیم نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وارنیوز بریفنگ میں کلبھوشن کی اہلخانہ سےملاقات کے بعد ویڈیو بیان جاری کردیا، جس میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو نے بھارت کا جھوٹ اورمکروہ چہرہ ایک بارپھربے نقاب کردیا اور پاکستان کے اچھے سلوک کی گواہی دیدی۔

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن نے ویڈیو میں بیان میں کہا کہ میری ماں اوربیوی سےملاقات کراناحکومت پاکستان کااچھا اقدام ہے، حکومت پاکستان کاشکرگزارہوں کےانہوں نےاجازت دی ، اہلخانہ سےبہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، میری اچھی صحت دیکھ کرکے اہلخانہ خوش ہوئے۔

کلبھوشن کا کہنا تھا کہ والدہ نے اسے دیکھ کرخوشی اوراطمینان کا اظہارکیا اہلخانہ کو بتایا پاکستان میں مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا۔

بھارتی دہشتگرد نے کہا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ بھارتی بحریہ کاکمیشن افسرہوں، میراکمیشن ختم نہیں ہوا، را کے لئے کام کررہا تھا، حیرت ہے میرا خفیہ بھارتی ادارہ مجھے تسلیم نہیں کرتا۔

کلبھوشن کا مزید کہنا تھا کہ میں نےاپنی والدہ اوراہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا، بھارتی سفارتکارنےمیری والدہ کیساتھ بدتمیزی کی، بھارتی سفارتکار میری والدہ پر چلا اور انھیں دھمکارہاتھا، جس پرافسوس ہوا۔


مزید پڑھیں : والدہ، اہلیہ سےملاقات کرانے پرپاکستان کاشکرگزارہوں، کلبھوشن یادیو


یاد رہے کہ رہے کہ 25 دسمبر کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ان کی اہلیہ چیتنا اور والدہ آونتی  سے ملاقات کروائی تھی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی تھی۔

ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجےپی سنگھ بھی موجودتھے جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرفاریہ بگٹی ملاقات میں موجود تھیں۔

دوسری جانب کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں میں میٹل چپ ہونے کی تحقیقات جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوتوں میں میٹل ہونے کی وجہ سے اہلیہ کلبھوشن یادیو چیتنا یادیو کے جوتے تحویل میں لے کر انہیں دوسرے جوتے دے دیے گئے تھے۔


مزید پڑھیں :  بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات


ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں کو فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان میں قید ہے، بھارتی دہشتگرد کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

پاکستان کی فوجی عدالت نےکلبھوشن کوپھانسی کی سزاسنا رکھی ہے، جس پر بھارت نے دس مئی کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔

ستمبر 2017 میں بھارت نےعالمی عدالت میں کلبھوشن کیس پر تحریری جواب داخل کیا جبکہ پاکستان نے دسمبر 2017 کوجوابی دعوی میں بھارتی الزامات کومسترد کردیا تھا۔

کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -