The news is by your side.

Advertisement

کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی کلثوم نواز کی برطانیہ میں ہونے والے طبی جانچ پڑتال میں گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کے گردن میں تکلیف کے باعث کچھ طبی ٹیسٹ لیے گئے تھے جس سے پتہ چلا ہے کہ کلثوم نواز گلےکے کینسر میں مبتلا ہے۔

برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کا گلے کا کینسر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور پیچیدہ مرحلے میں داخل نہیں ہوا ہے چنانچہ یہ قابل علاج ہے جس کا علاج سینٹرل لندن اسپتال میں ممکن ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کلثوم نواز کے خون کے نمونے ان کے گھر جا کر جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے دن لیے گئے تھے اور اب رپورٹ آنے پر کینسر کی تشخیص ہو گئی ہے۔

خیال رہے سابق وزیراعظم کی اہلیہ اپنے شوہر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں