تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ہالی ووڈ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ چھا گئے، تصاویر وائرل

ہالی ووڈ میں بھی پاکستانی ثقافت کے رنگ چھا گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ایٹرنلز‘ کے لندن پریمیئر میں پاکستانی اداکار کمیل ننجیانی نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر عمر سعید کا ڈیزائن زیب تن کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمیل ننجیانی لندن پریمیئر میں پرپل رنگ کی کام والی شیروانی اور اسی رنگ کا پاجامہ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

Kumail Nanjiani Rocks a Sherwani by Pakistani Designer At Eternals Premiere  - Lens

ڈیزائنر عمر سعید کا کہنا ہے کہ کمیل ننجیانی اپنے کردار کے ساتھ لباس میں بھی پاکستانی ثقافت کی ترجمانی کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیل نے ہی پرپل رنگ کا انتخاب کیا۔

Kumail Nanjiani rocks wearing Pakistani designer 's sherwani at 'Eternals'  premiere - Oyeyeah

واضح رہے کہ کمیل ننجیانی کی فلم ایٹرنلز سپر ہیروز کی ٹیم پر مشتمل ہے جس میں ان کے ساتھ ہالی ووڈ سپر اسٹارز انجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

کمیل ننجیاتی ہالی ووڈ فلم میں سپر ہیرو کے روپ میں نظر آنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی اداکار ہیں۔

Kumail Nanjiani

ریڈ کارپٹ پر بلیک گاون میں سلمی ہائیک نے سپر اسٹارز کی طرح انٹری دی اور سب کی توجہ حاصل کر لی۔ جبکہ رچرڈ میڈن نے بھی بلیک سوٹ میں ایونٹ میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق سپر ہیروز کی اس فلم کو بنانے میں 200 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -