جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کمارسنگاکارا نے دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: کولمبو ٹیسٹ میں دنیائے کرکٹ کا ایک اور سنہری باب اپنے اختتام کو پہنچا، کمار سنگاکارا نے دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے۔

سنگاکارا اپنے کیرئیر کی آخری اننگز میں صرف اٹھارہ رنز بناکرایشون کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، سنگاکارا کے آؤٹ ہوتے ہی ایک لمحے کے لیے میدان میں سناٹا چھا گیا لیکن کچھ ہی دیر میں تماشائیوں نے خود کو سنبھالا اور پھر کھڑے ہوکر سنگاکارا کوآخری بار میدان سے باہر جاتے ہوئے داد سے نوازا۔

سری لنکا کے عظیم بلے باز کمارسنگاکارا نے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ  بھارت کیخلاف کھیلا، سنگاکارا نے سری لنکا کی جانب سے ایک سو تینتیس میچز میں اڑتیس سینچریوں کی مدد سے بارہ ہزار تین سو پچاس رنز اسکورکر رکھے ہیں۔

بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کیرئیر پر سنگاکارا کو کھل کرداد دی،  سنگاکارا نے اپنے شاندار کیرئیر میں دس ڈبل اور ایک ٹرپل سینچری بھی داغ رکھی ہے سری لنکن عظیم بلے باز کمارسنگاکارا کے پندرہ سالہ کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں