ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کمار سانو پر سابقہ اہلیہ کے الزامات، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار کمار سانو پر 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کے مقدمے میں عدالت نے ان کی سابقہ اہلیہ کو زبان بندی کا حکم جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کے خلاف 50 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ممبئی کی عدالت نے گلوکار کی اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کو گلوکار اور ان کے خاندان کے خلاف کسی بھی قسم کے توہین آمیز، جھوٹے یا متنازع بیانات دینے سے سختی سے منع کردیا ہے۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ گلوکار کی اہلیہ پرنٹ، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کے خلاف کوئی بھی ایسی بات نہ لکھیں یا بولیں جس سے گلوکار کی ساکھ متاثر ہو۔

جسٹس جادھو نے ریمارکس دیے کہ ریٹا کے پچھلے انٹرویوز محض تبصرے نہیں تھے بلکہ وہ ذاتی حملوں کی حد تک چلے گئے تھے۔

کمار سانو کا سابقہ اہلیہ سے متعلق بڑا فیصلہ

کمار سانو کی وکیل ثناء رئیس خان نے دورانِ سماعت عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریٹا کے حالیہ انٹرویوز نے گلوکار کو شدید مالی اور ذاتی نقصان پہنچایا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں