اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

کمار سانو کا سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات پر ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریا کو ان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتا بھارتی گلوکار کی سابقہ اہلیہ بھٹاچاریا نے کمارسانو پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے ان پر اور ان کے بچوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کئے رکھا، انہیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھا اور حمل کے دوران عدالت کے چکر لگوائے۔

رپورٹس کے مطابق ریتا بھٹاچاریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کمار سانو کے رویے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ عاشقی فلم سے شہرت ملتے ہیں ان کے تیور بدل گئے تھے، غیرمحفوظ محسوس کرتے تھے اور گھر میں قید کر رکھا تھا۔

سابقہ اہلیہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ کمارسانو کی بہن بھی ان کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوتی تھیں جبکہ وہ بچوں کے ساتھ الگ کمرے میں سویا کرتی تھیں۔

بعد ازاں کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو یکسر مسترد کردیا تھا اور ان کی وکیل ثنا رئیس خان نے ریتا بھٹا چاریہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گلوکار کو بے بنیاد بیانات کے ذریعے بدنام کیا گیا ہے، ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ اگر مزید ایسی کوئی کوشش کی گئی تو مزید بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سنجے دت کو آر ایس ایس کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا

کمارسانو کا دفاع کرتے ہوئے وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ انہوں نے سدابہار موسیقی دی ہے اور نسلوں کے لیے یاد گار میوزک دیا ہے اور اس طرح کے بے بنیاد الزامات اور جھوٹے بیانات سے ان کی شہرت کو داغ دار نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار کمار سانو اور ریتا بھٹاچاریا کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور 1994 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، اس کے بعد بھارتی گلوکار نے 2001 میں سالونی بھٹاچاریا سے شادی کرلی تھی، جن سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں