تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

میچ کے دوران لڑنے پر دو کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی

آئی سی سی نے سری لنکا کے لہیرو کمارا اور بنگلا دیش کے لٹن داس پر جرمانہ عائد کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے فاسٹ بولر لہیرو کمارا اور بنگلا ‏دیشی بلے باز لٹن داس کو اتوار کو شارجہ میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میچ کے دوران لڑنے پر جرمانہ ‏عائد کیا گیا ہے۔

کمارا پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ داس کو 15 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ لڑائی کا یہ واقعہ بنگلا دیش کی اننگز کے پانچویں اوور کے دوران پیش آیا۔

Kumara, Das cop fine for altercation during World Cup match

سری لنکن فاسٹ باؤلر لٹن داس کو آؤٹ کرنے کے بعد اس کی طرف بڑھے جس پر بلے باز کو جارحانہ رد عمل کو ‏بھڑکایا۔ انہیں امپائرز اور دیگر کھلاڑیوں سے الگ ہونا پڑا۔

آئی سی سی نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں نے مجوزہ پابندیوں کو قبول کرلیا اور ان کے خلاف مزید کارروائی نہیں ‏کی جائے گی۔ سری لنکا نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -