پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے بیٹر کوشل مینڈس گزشتہ سال پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے سوال پر خاموش ہوگئے۔
پشاور زلمی کی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے کوشل مینڈس سے سوال کیا کہ پچھلے سال آپ سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلنے گئے اور پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے تھے کیا اس پر آپ کو پچھتاوا ہے۔؟
سری لنکن کرکٹر جواب دینے کے بجائے ہنسنے لگے اور خاموش ہوگئے۔
Q: Last year, you withdrew from the PSL to play for the Gujarat Titans due to security concerns. This time, the PSL is welcoming you back with respect. Do you have any regrets about withdrawing from the PSL last year?
Kusal Mendis started laughing and didn’t give any answer.
VC… pic.twitter.com/S9bGs9Z2zP
— Sheri. (@CallMeSheri1_) April 11, 2026
واضح رہے کہ کوشل مینڈس نے لاہور قلندرز کے خلاف 74 رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی اور بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بھی کوشل مینڈس نے شاندار سنچری اسکور کی تھی اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


