بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

کویت نے 10 ممالک کے لیے روزگار کے دروازے کھول دیے، 27 ممالک پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی (9 جون 2026): کویت نے مزید 10 ممالک کے شہریوں کے لیے اپنے ملک میں روزگار کے دروازے کھول دیے اور 27 پر پابندی لگا دی ہے۔

عرب ٹائمز کے مطابق کویت نے اپنے ملک میں ملازمین کی بھرتیوں کے لیے 10 نئے ممالک کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے کویتی وزارت داخلہ نے نیا سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق گھریلو ملازمین (مرد اور خواتین) کی بھرتی کے لیے 10 ممالک کے شہریوں کی بھرتی کی اجازت دی گئی ہے۔

Kuwait approves recruitment of domestic workers from 10 countries

جن ممالک کے شہریوں کو ملازمت پر رکھا جا سکتا ہے، ان میں جنوبی افریقہ، بینن، سینیگال (صرف مرد ملازمین)، ایریٹریا، ایتھوپیا، فلپائن، سری لنکا، ویتنام، بھارت نیپال شامل ہیں۔

حکام کے مطابق بھرتیوں کا عمل گورنریٹ سطح کے سروس سینٹرز کے ذریعہ ہوگا جو درخواستوں کا جائزہ لے گا۔

اسی کے ساتھ سرکلر میں ان 27 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، جن کے شہریوں کی بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔

یہ فیصلہ وزارت خارجہ، وزارت صحت اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے جائزے اور سفارشات کے بعد کیا گیا ہے۔ ان میں کچھ کیسز میں پابندی کا اطلاق صرف خواتین گھریلو ملازمین کی بھرتی پر ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کی نظر ثانی شدہ پالیسی سفارتی اور انتظامی بنیادوں پر عائد کی گئی ہے۔ یہ ہدایات محکمہ رہائشی امور اور متعلقہ سروس سینٹر کو بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

کویت نے 28 افراد کی شہریت منسوخ کر دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں