منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

کویت: کرفیو کی خلاف ورزی پر 10غیر ملکیوں کی ملک بدری کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : وزارت داخلہ نے کرفیو کی خلاف کرنے پر دس غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ریاست بھر میں کرفیو نافذ ہے لیکن وہاں بھی شہری کرفیو کی پاسداری نہیں کررہے۔

کویت کے علاقے فروانیہ میں پولیس نے کرفیو کی خلاف کرنے پر دس غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جو کرفیو کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک جگہ جمع ہوکر ہلہ گلّہ کررہے تھے۔

مذکورہ افراد نے اپنے جمع ہونے کی ویڈیو بھی بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، پولیس نے ویڈیو وائرل ہوتے ہی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی تلاش شروع کی اور سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرلیا۔

ترجمان کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو فوری طور پر بلیک لسٹ کرکے ملک بدر کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں