پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کویت میں غیر ملکیوں کے پاسپورٹ سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ریزیڈنسی افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل فرید نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے ماتحت تمام شعبوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے غیر ملکی رہائشیوں کے پاسپورٹس قبول کیے جائیں جو معیاد ختم ہونے کے باوجود اپنے سفارت خانوں سے توسیع حاصل کر چکے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ملکی و علاقائی حالات کے پیش نظر خدمات کی روانی برقرار رکھنے اور درخواست دہندگان کے لیے سہولت پیدا کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے رہائشی جن کے پاسپورٹس کی مدت ختم ہو چکی ہے اور وہ بروقت تجدید نہیں کرا سکے، لیکن ان کے پاسپورٹس میں سفارت خانے کی جانب سے توسیع کی گئی ہے، ان کے کاغذات کارروائی کے لیے قبول کیے جائیں گے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ میں توسیع کی مہر موجود ہونی چاہیے اور اس کے ساتھ کویت میں متعلقہ سفارت خانے کا ایک تصدیقی خط بھی منسلک ہو، جس کی توثیق کویت کی وزارت خارجہ نے کی ہو، اور جس میں پاسپورٹ کی توسیع کی درستگی کی تصدیق کی گئی ہو۔

کویت: تباہ امریکی طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر صحافی گرفتار

تمام متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل کریں اور کسی قسم کی خلاف ورزی نہ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں