تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

’غیرملکیوں کو صحرا میں رکھا جائے‘ : کویتی اداکارہ کی تجویز

کویت سٹی: کویت کی نامور اداکارہ حیاۃ الفہد نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پیش نظر غیر ملکیوں کو شہروں سے باہر نکال کر صحرا میں چھوڑا جائے۔

رپورٹ کے مطابق 71 سالہ اداکارہ حیاۃ الفہد نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تارکین وطن کو ملک سے باہر نکال دینا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم تنگ آگئے اور خوف زدہ ہیں کہ اگر بیمار ہوگئے تو کیا ہوگا کیونکہ آبادی کے لحاظ سے اسپتال کم ہیں، ایمرجنسی کی صورت میں ہر شخص کو اسپتال میسر نہیں‌ ہوگا‘۔

حیاۃ الفہد کا کہنا تھا کہ ’جب غیر ملکی تارکین کو اُن کا اپنا ملک نہیں رکھنا چاہتا تو ہم نے انہیں کیوں اپنے شہروں میں رکھا ہوا ہے، کرونا کی مصیبت کے دوران تو ایسے تمام لوگوں کو اپنے ملک چلے جانا چاہیے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اگر غیرملکی تارکین کویت چھوڑنے پر راضی نہیں تو حکومت انہیں کویت سے باہر نکال کر صحرا میں رکھ دے اور جب حالات معمول کے مطابق ہوجائیں تو واپس لے آئے‘۔

حیاۃ الفہد نے وضاحت کی کہ ’میں انسانیت کے خلاف نہیں مگر اس وقت ہم جس مرحلے سے گزر رہے ہیں وہ بہت سنگین ہے، ایسی صورت میں ہمیں سب سے زیادہ غیرملکیوں سے خطرہ ہے‘۔ اداکارہ کو ٹی وی انٹرویو کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -