The news is by your side.

Advertisement

کویتی سیاست دان کی اہلیہ کا دوران پرواز مصری ایئر ہوسٹس سے جھگڑا

کویٹ سٹی/قاہرہ : کویتی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز جھگڑا کرنے والی مصری ایئر ہوسٹس اور کویتی سیاست دان کی اہلیہ کو کویت ایئر پورٹ پر جہاز لینڈنگ کرتے ہی دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر سے کویت آنے والی ایک پرواز میں مصری ایئرہوسٹس اور ایک کویتی خاتون کے درمیان ہونے والی لڑائی نے نہ صرف مسافروں کو پریشان کردیا بلکہ ہوائی جہاز کے پائلٹ کو بھی معاونت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویت کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی کی اہلیہ کا فضائی میزبان کے ساتھ کسی بات پر تنازع پیدا ہوا جو اس حد تک شدت اختیار کرگیا کہ اس کی وجہ سے دیگر مسافر بھی پریشان ہوگئے۔

کویتی اخبار کے مطابق جہاز میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائلٹ کو کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا، کویت میں جہاز کی لینڈنگ کے بعد دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

کویتی اخبارکے مطابق فضائی میزبان نے “مجلس امہ” کے سابق رکن کی بیوی پر اپنی توہین کا الزام عاید کیا ہے، دونوں نےایک دوسرے پر لڑائی شروع کرنے کا الزام عاید کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں