اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کویت ایئرویز کا ڈھاکا کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کی قومی ایئر لائن ‘کویت ایئرویز’ نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے لیے اپنی کمرشل پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کی قومی ایئر لائن ‘کویت ایئرویز’ کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں سعودی عرب کے شہر دمام (کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ) کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

ایئر لائن کے مطابق، ڈھاکا کے لیے پروازوں کا آغاز 24 اپریل سے ہو رہا ہے، جو ہفتے میں دو بار آپریٹ کی جائیں گی۔

کویت ایئرویز کے قائم مقام سی ای او، عبدالوہاب الشطی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈھاکا کے روٹ کی بحالی مسافروں کی ضرورت اور اہمیت کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔ ہم اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور دمام آپریشنز کے ذریعے مختلف مقامات کو دوبارہ منسلک کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دمام کے ذریعے حال ہی میں جن دیگر شہروں کے لیے پروازیں بحال کی گئی ہیں، ان میں لاہور، لندن، قاہرہ، استنبول، عمان، ممبئی اور دہلی شامل ہیں۔

کویت میں غیر ملکیوں کے پاسپورٹ سے متعلق اہم خبر

رپورٹس کے مطابق کویت ایئرویز اس وقت 14 مقامات کے لیے پروازیں چلا رہی ہے اور بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر مزید روٹس کی بحالی پر کام جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں