تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کویت سے بڑی سیاسی خبر، وزیراعظم کا استعفیٰ منظور

کویت سٹی : کویت کے وزیراعظم نےعہدے سے استعفیٰ‌ دے دیا جسے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے قبول کرلیا۔

سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے ہفتے کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اتوار کے روز اپنی حکومت کا استعفیٰ امیر کویت کو پیش کیا۔

امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کرلیا جبکہ کابینہ اراکین کو ہدایت کی کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک نگراں حکومت کے فرائض انجام دیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ میں نےاسمبلی کے نئے عام انتخابات کی نگرانی کی ہے تا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے  کے لیے کی گئی انتہائی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال انہیں حکومتی ذمہ داری دی گئی تھی، یہ عرصہ اُن کے لیے انتہائی اہم تھا کیونکہ وہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی کا بہت زیادہ احساس تھا۔

Comments

- Advertisement -