تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کویت کے نئے وزیراعظم کون؟ نام کا اعلان ہوگیا

کویت: کویت کے امیر شیخ نواز الاحمد الجابر الصباح نے شیخ صباح الخالد الصباح کو ایک بار پھر ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

کویت کی سرکاری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر کویت نے منگل کے روز شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ کی تشکیل نو کی ذمہ داری سونپ دی۔

امیر کویت کی منظوری کے بعد شاہی فرمان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کا استعفیٰ 6 دسمبر کو قبول کیا گیا جس کے بعد انہیں ایک بار پھر کابینہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے‘۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی تشکیل نو کریں اور نئے وزرا کو نامزد کریں تاکہ تجویز کردہ لوگوں کی وزارتوں پر تقرری کی منظوری دے کر شاہی فرمان جاری کیا جائے‘۔

مزید پڑھیں: کویت سے بڑی سیاسی خبر، وزیراعظم کا استعفیٰ منظور

شاہی فرمان میں ہدایت کی گئی ہے کہ شیخ صباح الخالد الصباح امیر کویت کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئےجلد از جلدکابینہ تشکیل دیں اور پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیں۔

رپورٹ کے مطابق شیخ الصباح الخالد دوسری بار کابینہ تشکیل دیں گے کیونکہ وہ اس سے قبل 17 دسمبر 2019 کو بھی وزیراعظم مقرر ہونے کے بعد حکومت تشکیل دے چکے ہیں۔

وزیراعظم کے سفارش کردہ ناموں کی امیر کویت منظوری دیں گے جس کے بعد حکومت تشکیل دی جائے گی۔

کویت کے آئین کے مطابق قومی اسمبلی کے ممبران اور دیگر افراد کی بطور وزیر تقرری کی جاسکتی ہے، وزرا کی تعداد ارکان پارلیمنٹ کی ایک تہائی سے زیادہ نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -