تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کویت اور بحرین نے بھی کرونا کیخلاف نئی دوا کے استعمال کی اجازت دیدی

کویت سٹی/بحرین : کویت اور بحرین نے بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے نئی دوا سوترویماب کے استعمال کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کویت اور بحرین نے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کےلیے سوترویماب کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، یہ نئی کرونا دوا جی ایس کے اور ویر بائیو ٹیکنالوجی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوترویماب (وی آئی آر -7831) دوا کرونا وائرس کی مختلف اقسام ‏اور حالتوں کے خلاف انتہائی مؤثر ہے اور اس کے استعمال سے کرونا سے مرنے والوں کی شرح اموات میں 85 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

سوترویماب دوا کے استعمال سے قبل کرونا سے متاثرہ افراد کو ابتدائی ایام میں ہی اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پیش آرہی تھی لیکن اس دوا کے استعمال سے متاثرہ افراد کے 24 گھنٹوں کے دوران اسپتال میں داخلے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دریں اثنا کویت نے بین الاقوامی پروگرام کے تحت ترقی پذیر ممالک کو وبائی بیماری سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے مدد فراہم کرتے ہوئے40 ملین ڈالر کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر متحدہ عرب امارات نے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے مریضوں کے علاج کے لیے ‏ہلکی اینٹی باڈی سوترویماب دوا کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

یہ دوا ایسے مریضوں کے لیے جنہیں بیماری کے باعث اسپتال داخل ہونے یا زیادہ حالت خراب ‏ہونے کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -