تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کویت: رمضان المبارک کے سرکاری اوقاتِ کار کا اعلان

کویت میں رمضان المبارک کے سرکاری اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا گیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق سول سروس بیورو نے 22 سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے سرکاری اوقات کار جاری کر دیے ہیں جو صبح ساڑھے نو بجے سے دن دوبجے تک ہیں۔

بعض سرکاری اداروں میں اوقاتِ کار صبح 10 بجے سے دن ڈھائی بجے تک ہوں گے جب کہ وہ لوگ جن کے کام کی نوعیت یا خاص حالات ہیں اور وہ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں مناسب تاریخوں کا تعین کرنے کے لیے تاریخوں کو سول سروس بیورو سے رجوع کرنا چاہیے۔

صورتحال میں بہتری پر رمضان المبارک میں مساجد کو مکمل طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ کابینہ نے کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معمولات زندگی کو بحال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سخت احتیاطی تدابیر میں نرمی اور بعض پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کابینہ نے ملک بھر کی مساجد میں پوری گنجائش کے ساتھ نمازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا جب کہ تمام شاپنگ مالز، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں نافذ احتیاطی تدابیر ختم کر کے پوری گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی تھی۔

اسی طرح ویکسین شدہ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے البتہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں نہیں لیں وہ مملکت آمد پر 7 روز کی آئیسولیشن کریں گے اور اس دوران پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا تو گھریلو آئیسولیشن ختم کر دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -