دبئی: کویت میں وزارتِ داخلہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مویشی منڈیوں کے اندر چلنے والے 3 غیر قانونی ذبح خانوں کو بند کر کے 10 بنگلہ دیشی اور بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جہراء گورنریٹ کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے تفتیش کاروں نے خفیہ اطلاعات پر کی۔
رپورٹ کے مطابق ان مقامات کو عوامی صحت اور زرعی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر لائسنس کے ذبح کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ ذبح خانے پبلک اتھارٹی فار ایگریکلچرل افیئرز اینڈ فش ریسورسز سمیت کسی بھی متعلقہ سرکاری ادارے کی اجازت یا نگرانی کے بغیر چلائے جا رہے تھے۔
ان مقامات پر صفائی اور صحت کے بنیادی اصولوں (سیفٹی اینڈ ہیلتھ اسٹینڈرڈز) کو یکسر مسترد کر دیا گیا تھا۔
قانونی اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد، سیکیورٹی ٹیموں نے ان مقامات پر اچانک چھاپہ مارا اور 10 بنگلہ دیشی اور بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا جب ذبح خانوں کے اندر جانور ذبح کرنے کا عمل جاری تھا۔
انڈونیشیا میں 300 سے زائد غیر ملکی گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ اداروں کے تعاون سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ عوامی صحت اور غذائی تحفظ (فوڈ سیفٹی) کو خطرے میں ڈالنے والی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے کویت بھر میں ایسی تفتیشی اور سیکیورٹی مہمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔”
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


