بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

کویت میں بڑی پابندی عائد کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کویتی وزارت تجارت نے پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین پر کاروبار کرنے یا کسی کاروبار میں شریک بننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کویت کے نئے قوانین کے مطابق صرف وہ غیر ملکی کویت میں کاروبار کرسکتے ہیں یا کسی کاروبار میں شریک ہوسکتے ہیں جو انویسٹر کا اقامہ رکھتے ہیں۔

وزارت تجارت کی جانب سے لیبر قوانین کے تحت دفعہ 19 میں بھی ترمیم کی ہے جس کا تعلق غیر ملکی سرمایہ داروں سے ہے۔

- Advertisement -

کویتی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ کویت میں مقیم 10 ہزار غیر ملکی جو پرائیوٹ سیکٹر سے منسلک ہیں وہ 45 ہزار تجارتی لائسنس کے مالک ہیں یا کسی نہ کسی حد تک شریک ہیں۔

وزارت تجارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام تجارتی لائسنس نیا قانون منظور ہونے کے بعد منسوخ قرار دیئے جائیں گے جن میں دفعہ 19 کے تحت نہ آنے والا کوئی غیر ملکی شریک یا مالک ہوگا۔

کویت کی وزارت تجارت کی جانب سے کاروبار کرنے والے اور دفعہ 19 کے تحت نہ آنے والے غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ کاروبار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی قانونی حیثیت درست کرلیں یا کاروبار بند کردیں۔

کویت ایئرویز نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

وزارت تجارت کے ماتحت مقامی مارکیٹ کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’نافذ العمل تجارتی لائسنسوں کا جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے 45 ہزار تجارتی لائسنس ہیں جن میں شریک یا مالک غیر ملکی ہے اور وہ خود پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرتا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں