تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سفری پابندی کے حوالے سے بڑا اعلان

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت نے کوروناویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ کویتی شہری جن کی کورونا ویکسینیشن نہیں ہوئی وہ یکم اگست سے بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے، ان پر سفری پابندی ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت حکومت کی اس پابندی کا اطلاق 16 سال سے زائد عمر کے افراد پر ہوگا، کویت سے بیرون ملک سفر کے لیے کوروناویکسین کی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔

Purchase tickets only from approved travel agencies' - ARAB TIMES - KUWAIT  NEWS

اس پابندی کا اطلاق اگلے ماہ(یکم اگست) سے ہوگا، حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے کی لازمی شرط رکھ دی۔ جبکہ بیرون ملک سفر کے لیے 16 برس سے کم عمر کے بچوں کو وزارت صحت کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا کہ وہ کورونا ویکسین لگوانے کے قابل نہیں ہیں۔

مسافروں کی ویکسی نیشن: سعودی حکومت کی تمام ایئرلائنز کو اہم ہدایات

اسی طرح حاملہ خاتون بھی ویکسین لگوانے کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں لیکن انہیں بھی صحت سے متعلق شوائد پیش کرنے ہوں گے۔

کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کویت میں داخل ہونے والے شہریوں کو کورونا کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی، علاوہ ازیں انہیں 7 دن کا قرنطینہ بھی کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -