تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کس خلیجی ملک کو نوجوانوں کے لیے بہترین قرار دیا گیا؟

کویت سٹی: کویت کو نوجوانوں کے لیے بہترین خلیجی ملک قرار دے دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دولت مشترکہ کی جانب سے جاری کردہ گلوبل یوتھ ڈیولپمنٹ انڈیکس 2021 میں کویت عرب دنیا میں پہلی جبکہ عالمی سطح پر 27ویں نمبر پر آگیا۔

قطر کویت کے بعد دوسرے نمبر پر اور عالمی سطح پر 32ویں نمبر پر موجود ہے، اس کے بعد بحرین 47ویں، عمان 52ویں، متحدہ عرب امارات 56ویں اور سعودی عرب 57ویں نمبر پر ہے۔

جاپان، فرانس اور آسٹریلیا کے ساتھ کویت کو نوجوانوں کی ترقی کے اعتبار سے سب سے بلند درجہ بندی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

عالمی سطح پر سنگاپور انڈیکس میں پہلی بار ممالک میں سرفہرست رہا اس کے بعد سلووینیا، ناروے، مالٹا اور ڈنمارک کا نمبر آتا ہے جبکہ چاڈ، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان، افغانستان اور نائیجریا بالترتیب آخری نمبر پر ہیں۔

انڈیکس 27 ذیلی اشاریوں پر مبنی ہے جس میں خواندگی اور 15 سے 29 سال کی عمر کے درمیان 1.8 بلین افراد کے مطالعہ میں ووٹ کا حق شامل ہے۔

سب انڈیکیٹرز میں کویت تعلیم میں 46ویں، کیریئر کے مواقع میں 31ویں، مساوات اور شمولیت میں 41ویں، صحت اور فلاح و بہبود میں 10ویں، سیکیورٹی میں 33ویں اور سیاسی اور شہری شرکت میں 93ویں نمبر پر موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -