ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

کویت کا مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کویت نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لئے اہم اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت ریلیف سوسائٹی نے بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے ’فضا برائے فلسطین‘ کے عنوان سے ایک مہم کے دوران 3,262,020 دینار (جو پاکستانی اربوں روپے بنتے ہیں) رقم اکٹھا کرلی ہے۔ یہ رقم مظلوم فلسطینیوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مہم کویتی وزارت سماجی امور، امور خارجہ اور اطلاعات کے تعاون اور نگرانی میں منعقد کی گئی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس مہم سے حاصل ہونے والی آمدنی صحت، غذائیت اور پناہ گاہ سمیت کئی شعبوں میں مدد کیلئے استعمال میں لائی جائے گی۔ خاص طور پر زخمی اور بے گھر ہونے والے افراد جو پناہ یا خوراک تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کی پٹی میں امداد کی سب سے بڑی رقم پہنچانے کے علاوہ یروشلم اور مغربی کنارے تک امداد کی ترسیل کا رجحان ہے۔ جبکہ اس مہم میں عطیہ کرنے والوں کی تعداد 60,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ساڑھے 9 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 670 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 600 فلسطینی زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ میں ہر پانچ منٹ میں ایک فلسطینی فضائی حملے میں شہید ہو رہا ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پورے کے پورے خاندان ختم ہوگئے ہیں۔ فلسطینی شہدا میں 47 خاندان بھی شامل ہیں جن کے تمام 500 افراد شہید ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں