تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کویت: نوکریوں کے حوالے سے بڑی خبر، مقامیوں کیلئے خطرہ

کویت سٹی: کویتی منصوبہ بندی کونسل نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں آبادی بڑھنے کی وجہ سے 2035 کے بعد مقامیوں کو نوکریاں دینا مشکل ہوجائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویتی منصوبہ بندی کونسل نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں آبادی 1.1 ملین ہے جو 2035 میں بڑھ کر 2.3 ملین ہوجائے گی جس کے باعث مقامیوں کو نوکریاں دنیا ایک بڑا چیلنج بن جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں آبادی میں اضافے کی شرح 3 فیصد ہے، جبکہ 2014 سے سالانہ بجٹ میں خسارے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مختلف اداروں میں ملازمتین دینا بھی ناممکن ہوجائے گا۔

اس ضمن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کویت اسی صورت حال کا سامنا مستقبل میں بھی کرے گا۔

کویت میں نوکریوں کے متبادل کے طور پر ریاستی منافع شہریوں میں بانٹنے کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں جس کے تحت ملک سے نکلنے والے تیل کے ہر بیرل کے حساس سے لوگوں کو بونس یا تنخواہ دی جائے۔

اس طرح حکومت مقامیوں کو مطمعئن کرسکتی ہے۔ جبکہ منافع کی تقسیم کا یہ منصوبہ تیل پیدا کرنے والے کچھ ممالک میں چل بھی رہا ہے جن میں کینیڈا کا البرٹا صوبہ، اور امریکی ریاست الاسکا شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -