تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کویت کا بڑا اعلان ، گھریلو ملازمین خوش

کویت سٹی: کویت میں زندگی معمول کی طرف لوٹنے کے امکان روشن ہونے لگے ہیں، ایسے میں مملکت نے اپنے شہریوں کو بڑی خوش خبری سنادی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویتی کے وزرا کونسل کا گذشتہ روز اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سات دسمبر سے گھریلو ملازمین کی واپسی کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے وزرا کونسل اجلاس میں ملک میں کرونا سے متعلق تازہ رپورٹ پیش کیں، جس میں مثبت کیسز کے اعداد و شمار بتائے گئے، وزیر صحت نے بتایا کہ حکومتی اقدامات کے باعث صحت کی صورت حال میں استحکام آیا ہے، کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں 95.8فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کویت کی وزرا کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے ہزاروں گھریلو ملازمین کے لئے بڑی راحت کے طور پر سامنے آیا ہے، جو ملک سے باہر پھنسے ہوئے ہیں،اس فیصلے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ گھریلو ملازمین کی اکثریت کویت واپس آجائے گی، ممکنہ طور پر کویت واپس آنے والوں میں ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور فلپائن کے شہری شامل ہیں۔دوسری جانب کویتی شہری اپنی حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ سفری پابندیاں ختم کریں تاکہ ان کے گھریلو ملازمین واپس آسکے، کویت میں گھریلو ملازمین کی فیسوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جس کی بڑی وجہ مملکت میں گھریلو ملازمین کی کمی اور مملکت کی جانب سے عائد سفری پابندیاں ہیں۔

حکومتی ترجمان طارق المزرم نے واضح کیا کہ گھریلو ملازمین کے لئے لاجسٹک فراہمی کی خدمات ایک گھریلو کارکن کے لئے 270 دینار ہوگی ، جس میں سفری ٹکٹ شامل نہیں ہے، تاہم طے شدہ قرنطین مدت میں رہائش اور سہولیات کے اخراجات پورےکئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا وائرس کے کیسز اور اموات : کویت سے بڑی خبر آگئی

کویت میں گذشتہ ہفتے سے عالمی وبا کے انفیکشن میں واضح کمی آئی تھی، جس کے باعث حکومت کو معمول پرواپس آنے کے منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے اعتماد حاصل ہوا ہے۔

چوبیس نومبر کو کویت نے ایشیائی ممالک سے آنے والے گھریلو ملازمین کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن ، کویت ایئر ویز اور جزیرا ایئر ویز کی انتظامیہ کے درمیان ہونے والی میٹنگز میں طے کیا گیا کہ وہ کویتی شہری جو اپنے گھریلو کارکنان کی واپسی چاہتے ہیں، ان کے لئے پیکج کی لاگت کو کم کرنے کے لئے ٹکٹ ، پی سی آر ٹیسٹ، قرنطینہ سینٹرز کی قیمت فی کس ساڑھے تین سو دینار مقرر کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -