تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویت : ہزاروں بچے غیر قانونی طور پر مقیم، حکومت کا سخت اقدام

کویت سٹی : ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم آٹھ ہزار سے زائد بچوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ بچوں کے والدین نے پیدائش کے بعد ان کا اندراج نہیں کروایا۔

کویتی وزارت داخلہ نے اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی افراد سے کہا ہے کہ وہ یکم سمبر کی ڈیڈ لائن سے استفادہ کرتے ہوئے اس میں ترمیم کروائیں۔

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والے والدین ملکی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد ملک میں موجود ہے جنہوں نے اپنی رہائش کا طریقہ کار مکمل کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو اپنی حیثیت سے آگاہ نہیں کیا۔

ایسے افراد صرف پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پر مطمئن تھے تاکہ رہائش اور انشورنس فیس کی ادائیگی سے بچ سکیں یا اس وجہ سے کہ بچے کا باپ رہائشی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔

وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے پاس ڈیٹا کا اندراج نہ ہونے اور الیکٹرانک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا بچہ رہائشی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آخری عرصے کے دوران8ہزار ایسے بچے سامنے آئے جن کے والدین نے پیدائش کے پانچ سال بعد ان کی رجسٹریشن کروائی، جب ان سے اس تاخیر کی وجہ دریافت کی گئی تو والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے رہائشی اقامے حاصل کرنے میں مالی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔

والدین کا مزید کہنا تھا کہ جب بچے پانچ سال کے ہوجاتے ہیں تو انہیں اسکول میں داخلے کیلئے ہمیں مجبوراً ان کی اپنی حیثیت میں ترمیم کروانی پڑتی ہے۔

Comments

- Advertisement -