منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

کویت کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: خلیجی ملک کویت نے شہریت کے قوانین میں اہم ترامیم کردیں۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کویت کی شہریت کے قوانین بتائے گئے ہیں۔

کویتی الاصل: قبل از 1920 سے رہائش اور 1959 تک مقیم، نسب سے شہریت: کویتی باپ کا بچہ یعنی پیدائش جہاں بھی ہو کویتی شہری مانا جائے گا۔

کویتی سے شادی پر خودکار شہریت ختم ہوجائے گی، کویتی ماں کے بچے یعنی باپ فوت، طلاق، یا قید ہو تو مخصوص حالات میں عارضی شہریت مل سکتی ہے۔

خواتین کی شہریت کے لیے غیرملکی سے شادی پر شہریت محفوظ رہ گی، طلاق، بیوی (بچے نہ ہوں) تو مخصوص حالات میں منسوخی ممکن ہے۔

یہ پڑھیں: کویت میں غیر ملکیوں کے پاسپورٹ سے متعلق اہم خبر

دوسری شہریت ترک کرنا: کویتی شہریت ملنے پر غیرملکی شہریت تین ماہ میں چھوڑنا لازمی ہوگا، علاوہ ازیں دھوکا دہی، سلامتی کے لیے خطرہ یا غیرملکی فوج میں بھرتی پر شہریت منسوخ ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ تنازعات میں ڈی این اے ٹیسٹ اور بائیو میٹرک کے استعمال، شہریت کے فیصلے پر حاکمانہ اختیار پر عدالتوں کو مداخلت کا حق نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں