تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کویت سول ایوی ایشن نے اہم ہدایت جاری کردیں

کویٹ سٹی: کویت سول ایوی ایشن نے ایئرلائنز کے عملے کو اہم ہدایت جاری کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کویتی ایئرپورٹ پر کام کرنے والی ایئرلائنز کے عملے کو صحت سے متعلق اہم ہدایت جاری کردیں۔

کویت سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جب پرواز کے عملے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے تو عملے کے ناموں کی ایک فہرست امیگریشن اور وزارت صحت کے افسران کو ارسال کی جائے گی۔

مراسلے کے مطابق ایئرپورٹ میں داخلے کے طریقہ کار کی تکمیل کے بعد عملے کا استقبال ہوٹل کا نمائندہ کرے گا جو کہ ہوٹل کی جانب سے فراہم کردہ ٹرانسپورٹ کے ذریعے عملے کو ہوٹل تک پہنچائے گا۔

مزید پڑھیں: کویت میں تارکین وطن سے متعلق اہم فیصلہ

قواعد کے مطابق ایئرلائن کے عملے کو ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کیے بغیر ہی کویت میں داخل ہونے کی اجازت ہے، عملہ وقفے وقفے سے وزارت صحت کی ہم آہنگی کے ساتھ ٹیسٹ پروگرام کی تعمیل کرے گا، ہوٹل میں قیام پرواز کے نظام الاوقات کی تفصیلات کے تابع ہے جس میں کوئی پابندی نہیں ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کویت کے اندر نجی طیارے، ہوا بازی کے تحفظ اور حفاظت کے انسپکٹرز کے رہائشی عملے کے ساتھ کویت کی ہوائی کمپنی کے عملے کی طرح ہی پیش آیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کویت سول ایوی ایشن کی جانب سے اس سے قبل ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں مسافروں کو ایئرلائنز کے ذریعے بیان کردہ سائز اور وزن کے مطابق ہر دستی سامان جہاز میں لے جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -