کویت سٹی (30 نومبر 2025): کویت میں آوارہ جانوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کتوں اور بلیوں کی تجارتی درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق کویت نے رہائشی علاقوں میں آوارہ جانوروں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کتوں اور بلیوں کی تجارتی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کویت کے شعبۂ حیوانی صحت اور وبائی امراض کے سربراہ ڈاکٹر احمد الحماد نے بتایا کہ اب شہری صرف ذاتی استعمال کے لیے سال میں ایک کتا سخت ضوابط کے تحت درآمد کر سکیں گے۔ انھوں نے بتایا اس اقدام کا مقصد بے قابو افزائش کو روکنا اور ان جانوروں کی آمد کم کرنا ہے جو اکثر بالآخر چھوڑ دیے جاتے ہیں۔
قطر کا غیر ملکیوں کیلیے ویزا کی مدت بڑھانے کا اعلان
الحماد نے بتایا کہ گزشتہ سال رہائشی علاقوں سے ہزاروں آوارہ کتے پکڑے گئے، ادارے نے فوری کارروائی کے لیے ایک براہِ راست رپورٹنگ لائن اور واٹس ایپ سروس بھی شروع کر دی ہے۔
محکمے نے جانوروں کو پکڑنے کے علاوہ ان کی نس بندی کے پروگرام بھی نافذ کیے ہیں اور کچھ جانوروں کا علاج کر کے انھیں موزوں ماحول میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ وہ جانور جو طبی معائنہ پاس کر لیتے ہیں، انھیں گود لینے کے لیے پیش کیا جاتا ہے تاکہ شہری علاقوں پر دباؤ کم ہو اور پالتو جانور رکھنے کے ایک ذمہ دارانہ رجحان کو فروغ ملے۔


