جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

غیر ملکی بیچلرز ہوشیار! کویت کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت: مملکت میں وزارتِ داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ رہائشی علاقوں کی سلامتی اور تحفظ کو برقرار رکھنے میں شہریوں کا تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے، وزارت نے رہائشی علاقوں میں بیچلرز یا غیر قانونی مزدوروں کی رہائش کے طور پر استعمال ہونے والے مکانات کی اطلاع دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا، اور کہا کہ ایسی شکایات قریبی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی جا سکتی ہیں، جو مشترکہ سماجی ذمہ داری کا حصہ ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ عوامی تعاون سے متعلقہ حکام کو خلاف ورزیوں پر بروقت کارروائی کرنے میں مدد ملتی ہے، تاکہ نافذ العمل قوانین اور ضوابط کے مطابق اور عوامی مفاد میں اقدامات کیے جا سکیں۔

وزارت نے واضح کیا کہ رہائشی علاقوں میں واقع گھروں کو بیچلرز رہائش یا مزدوروں کی رہائش کے طور پر استعمال کرنا قواعد و ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے، جس کے نتیجے میں عوامی سلامتی، سیکیورٹی تقاضوں اور مجموعی رہائشی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

وزارت نے رہائشی استعمال سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کویت: سیکیورٹی مہم کے دوران درجنوں افراد گرفتار

سیکیورٹی حکام نے اسی تناظر میں حال ہی میں (Rawdah) کے علاقے میں ایک مکان میں آگ لگنے کی اطلاع پر کارروائی کی۔ موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ یہ مکان غیر قانونی بیچلر رہائش کے طور پر استعمال ہو رہا تھا، جہاں 50 سے زائد افراد رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔

وزارت کے مطابق، مکان کے مالک مکان کو متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیا گیا، جبکہ جائیداد کے مالک کو طلب کر کے دونوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں