تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کویت کرفیو، غیرملکیوں‌ کو اس صورت میں‌ ملک بدر کردیا جائے گا، وزارت داخلہ

کویت سٹی: کویت کے وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کے دوران جعلی اجازت نامہ استعمال کرنے والے تارکین کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے وزارتِ داخلہ نے غیرملکی کارکنان کو خبردار کیا ہے کہ وہ 7 مارچ سے نافذ ہونے والے جزوی کرفیو کے دوران قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ پولیس اور دیگر اداروں کو شامل کر کے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کرفیو اوقات کے دوران گھروں سے باہر نکلنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت، وزارت داخلہ اور کویت بلدیہ کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی تین رکنی کمیٹی اتوار سے دکانوں، مختلف سوسائٹیوں، خوراک اور سبزی فروخت کرنے والے مراکز پر چھاپے مارے گی۔

مزید پڑھیں: کویت، کرفیو کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان

یہ کمیٹی ان مراکز پر معائنے میں خاص طور پر کرفیو کے دوران لائسنس یافتہ ڈلیوری خدمات کے حکم نامے کی جانچ کرے گی۔ کمیٹی ممبران پابندی کے اوقات میں ملک کے گورنریٹس میں تقسیم کردیئے جائیں گے اور اس بات کو یقینی گے کہ تمام شہری کرونا پابندیوں پر سختی سے عمل کریں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے مخصوص کمپنیوں کو خصوصی اجازت نامہ دیا جائے گا، جس کے تحت اُن کے ملازمین کرفیو کے اوقات میں محدود نقل و حرکت کرسکیں گے۔ اگر کسی غیرملکی نے جعلی اجازت نامے کے ذریعے نقل و حرکت کی کوشش کی تو اُس کو گرفتار کر کے قانونی اقدامات کیے جائیں گے اور اُسے فوری ملک بدر کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے بڑھتے کیسز، کویتی حکومت کا کرفیو کے حوالے سے بڑا اعلان

واضح رہے کہ کویت کی حکومت نے دو روز قبل 7 مارچ سے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا، جس کے تحت 7 مارچ سے ایک ماہ تک شام 5 سے صبح 5 بجے کر تمام علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کیا جائے گا، ان اوقات کے دوران کسی بھی شہری کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -