تازہ ترین

کویت : کرفیو کے دوران گھر سے باہر جانے کا کیا طریقہ کار ہے؟

کویت سٹی : پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے کویت کے شہریوں کو دوران کرفیو باہر نکلنے کے لئے مخصوص اجازت نامے جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے جنرل ڈائریکٹر موسیٰ العسعوسی نے کہا کہ اتھارٹی نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد پابندی کے دوران باہر نکلنے کے اجازت نامے کی سروس ایک بار پھر بحال کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایگزٹ پرمٹ شہریوں اور تارکینِ وطن کو کرفیو کے دوران باہر جانے کی سہولت فراہم کرے گا تاہم اس اجازت نامے کی میعاد صرف دو گھنٹے ہوگی اور یہ صرف مخصوص وجوہات کی بناء پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پابندی کے دوران استعمال ہونے والا اجازت نامہ طبی معائنے، مریض کے لئے ایمبولینس، خون عطیہ کرنے یا کوویڈ حفاظتی ویکسی نیشن وصول کرنے کے لئے استعمال کئے جاسکتا ہے۔

یہ اجازت نامے نیچے درج کیے گئے لنک میں لاگ ان کرکے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
https://curfew.paci.gov.kw/eBadge

پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے جنرل ڈائریکٹر موسیٰ العسعوسی نے کہا کہ اتھارٹی نے وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر "کرفیو پرمٹ ایپلی کیشن” کو بھی بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد پابندی کے اوقات میں سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے کارکن اپنے کام کرنے کی ذمہ داریاں پوری کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ ایپلی کیشن دیئے گئے اجازت نامے کے مطابق مخصوص منزل تک رسائی کو ثابت کرنے اور اس کی تصدیق کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہری اتھارٹی کی اس ویب سائٹ کے ذریعے اجازت نامے کے مختلف پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
www.paci.gov.kw

 

Comments

- Advertisement -