تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویت، کرفیو کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دس ہزار دینار جرمانہ  یا قید کی سزا دینے کا اعلان کردیا۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے پولیس فورس، نیشنل گارڈز اور وزارت دفاع کے ساتھ مل کر ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ کویت کی حکومت نے دو روز قبل 7 مارچ سے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق 7 مارچ سے ایک ماہ تک شام 5 سے صبح 5 بجے کر تمام علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت کسی بھی شہری کو بنا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے آبادی کے تناسب سے علاقوں میں سیکیورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں اور غیر ملکیوں کو ہر صورت پابندیوں پر عمل درآمد کروایا جائے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو کے دوران گھر سے باہر نکلنے کے لیے اجازت نامہ ضروری ہوگا، اجازت نامے چند شرائط کی بنیاد پر دیے جائیں گے اور اگر کسی نے اُس کا غلط استعمال کیا تو اسے منسوخ کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس : کویتی حکام نے کرفیو سے متعلق اہم اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے بڑھتے کیسز، کویتی حکومت کا کرفیو کے حوالے سے بڑا اعلان

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ہدایت کی کہ جو شخص اجازت نامے کا غلط استعمال کرے اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کویتی وزارتِ داخلہ نے وضاحت کی کہ کرفیو کے اوقات میں مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو گھروں سے باہر نکلنے اور سائیکلیں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی ٹیمیں خصوصی نگرانی کریں گی تاکہ غیرقانونی اجتماعات کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی شہری نے غیرقانونی اجتماع کا انعقاد کیا تو اُسے فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا، قانون کے مطابق ایسے شخص کو دس ہزار دینار جرمانہ یا قید کی سزا دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -