ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

کویت نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت : مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے ایک اور اتحادی ملک کویت نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کردیا اور سعودی عرب کی حمایت میں کویت نے ایران سے سفیر بلالیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین، سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے بعد کویت نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفیر کو وطن واپس بلا لیا۔ کویتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں مشتعل افراد کی جانب سے سعودی سفارتخانے پر حملہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی میں ملوث 47 افراد کو سزائے موت دیئے جانے کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جس کے باعث سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں