کویت سٹی، 16 مارچ: کویت کے نیشنل گارڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ٹاسک فورس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنے زیرِ نگرانی علاقے میں دو ڈرون مار گرائے ہیں۔ یہ کارروائی ملک کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے سلسلے میں کی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے نیشنل گارڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
نیشنل گارڈ نے مزید کہا کہ اس کے یونٹس کویت آرمی، کویت پولیس، کویت فائر فورس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت کام کر رہے ہیں اور ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
قتل کی افواہوں کے دوران نیتن یاہو کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
حکام نے زور دے کر کہا کہ سیکیورٹی ادارے قومی خودمختاری کے تحفظ، عوامی سلامتی برقرار رکھنے اور کویت کے قومی مفادات اور وسائل کے دفاع کے لیے فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


