منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

کویت میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے عیدالفطر کی مناسبت سے عام تعطیلات دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر پانچ روزہ سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کیا، جس کے تحت ان ایام میں تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق کویت میں بدھ 12 مئی سے اتوار 16 مئی تک (5 دن) عید کی تعطیلات ہوں گی۔ بعد ازاں پیر سے ادارتی معمولات بحال ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگر ماہِ شوّال 1442 ہجری کا چاند 29 رمضان کو نظر نہیں آیا تب بھی بدھ کے روز عام تعطیل ہو گی۔

حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں وضاحت کی گئی ہے کہ عید الفطر کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے یعنی جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے ساتھ اتوار کو بھی تعطیل ہوگی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں عید تعطیلات کا اعلان

واضح رہے کہ عید الفطر اور عیدالاضحیٰ سمیت دیگر اسلامی تہواروں کے مواقعوں کو مسلم ممالک میں ہر سال تعطیلات دی جاتی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں