پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

کویت: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

(5 دسمبر 2025): کویت میں پبلک اتھارٹی فار مین پاور (پی اے ایم) نے مرکزی اور مقامی بینکوں کے ساتھ خودکار رابطہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا تاکہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی نگرانی اور اس پر مؤثر کنٹرول کیا جا سکے۔

پی اے ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم کئی سالوں سے تنخواہوں کی منتقلی کے خودکار نظام پر عملدرآمد کر رہے ہیں، پے رول نظام مرحلہ وار ترقی سے گزرا ہے اور اتھارٹی اس وقت ان کمپنیوں کو معطل کر رہی ہے جو تنخواہوں کی ادائیگی کے قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں: کویت میں 6 سرکاری تعطیلات کا اعلان

اتھارٹی کی کچھ خودکار خدمات اب آجروں کی جانب سے بروقت تنخواہیں ادا کرنے سے مشروط ہیں۔ ان خدمات میں ورک پرمٹ جاری کرنا، افرادی قوت کی ضرورت کا جائزہ لینا اور ٹینڈر سرٹیفکیٹ جاری کرنا شامل ہیں۔

وہ کمپنیاں جن کے پاس ملازمین کی تنخواہیں منتقل نہ کرنے کی جائز وجوہات ہیں وہ پی اے ایم کے خودکار نظام میں موجود (Reasons for Deficiencies) نامی سروس کے ذریعے وضاحتیں جمع کروا سکتی ہیں۔ کمپنیوں کو مطلوبہ معلومات اور دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی جن کا جائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی اے ایم انسانی اسمگلنگ کی نگرانی اور اس کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی بھی کوشش کر رہا ہے، اس مقصد کیلیے خودکار نظام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں