تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کویت، ساحل جانے والوں پر نئی پابندیاں عائد، 500 دینار تک جرمانہ ہوگا

کویت سٹی :کویت کی اتھارٹی برائے ماحولیات نے ساحل پر جانے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں، ان پابندیوں‌ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

کویت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام بڑی تعداد میں ساحل پہنچنے جس کی وجہ سے وہاں پر کچرے کے ڈھیر لگ گئے تھے جبکہ تعفن بھی اٹھنے لگا تھا۔

محکمہ ماحولیات نے  کی صفائی کے حوالے سے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کچرے کو ٹھکانے لگایا اور ابوالحسینیہ ساحل پر جانے والوں کو عدالتی پولیس کے ذریعے  صفائی ستھرائی کی اہمیت بتائی تھی جبکہ انہیں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

اس اقدام کا مقصد ساحل کو آلوگی اور کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنا تھا۔ اب اتھارٹی نے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو ساحل کا دورہ کریں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کریں گی۔

مزید پڑھیں: کویت، اقامہ یا ویزہ ختم ہونے والے تارکین کو مزید مہلت مل گئی

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی قوانین کے مطابق ساحل پر کچرا پھینکنے والے افراد پر دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا  جن کا جرمانہ 50 سے 500 دینار تک ہے۔

اسی طرح ساحل پر کوئلہ جلانے، باربی کیو کرنے یا شیشہ استعمال کرنے پر 50 سے 200 سو دینار تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -