تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

خبردار: کویتی حکام نے عوام کو آگاہ کردیا

کویت سٹی: وزارتِ صحت کے نام پر دھوکہ دہی اور جھوٹی فون کالز پر کویتی حکام نے خبردار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت صحت نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب بڑے پیمانے پر وزارتِ صحت کے نام پر دھوکہ دہی اور جھوٹی فون کالز کی شکایات آئیں۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزارت صحت کی جانب سے کرونا ویکسین کی خوراکیں وصول کرنے والوں کے لیے فون کالز کے ذریعے دھوکہ دہی کے بارے میں جو کچھ گردش کیا جا رہا ہے اس کے حوالے سے وزارت معزز شہریوں اور رہائشیوں کو یقین دلاتی ہے کہ وہ کسی بھی حوالے سے شہریوں اور رہائشیوں سے رابطہ نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں: کوویڈ19: کویتی حکومت نے عوام کو بڑی سہولت دے دی

وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ کسی شہری کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے کوئی ڈیٹا یا معلومات بھیجنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا جاتا لہٰذا عوام اور رہائشی کسی بھی قسم کے دھوکے یا فراڈ سے بچنے کے لئے ایسی کالز و پیغامات کا جواب دینے سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -