تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویت، غیرملکیوں کو کرونا ویکسین دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ

کویت سٹی: کویت کی حکومت نے شہریوں کے ساتھ تارکین وطن کو بھی کرونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ البقس میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کویت اردو نے لکھا کہ وزارت صحت پہلے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ ویکسین کے حصول کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے کام کررہی ہے۔

وزارت صحت امریکی کمپنی فائزر اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کے حصول کے لیے اقدامات کررہی ہے، حکومت کو امید ہے کہ رواں سال کے آخر یا 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کویت میں دستیاب ہوگی۔

وزارت صحت نے ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ خوراکوں کا اصولی معاہدہ کیا ہے، اگر اُن پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو فائزر کو 10 لاکھ، موڈرینا کو 17 اور آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا کو تیس لاکھ خوراکیں کویت کو فراہم کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین : کویتی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

کویت نے کمپنیوں کی سفارش کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے کے تحت اگر خوراکیں مل جاتی ہیں تو ہر شہری کو دو خوارکیں دی جائیں گی۔

وزارت صحت نے کویت کے 28 لاکھ شہریوں کے لیے ویکسین کی 57 لاکھ خوراکیں درآمد کیں ہیں۔ اگر ویکسین بنانے والی کمپنیوں نے اصولی معاہدے پر عمل کیا تو  حکومت شہریوں کے ساتھ غیر ملکیوں کو بھی ویکسین بالکل مفت فراہم کرے گی۔

وزارت صحت نے خوراکیں دینے کے حوالے سے طریقہ کار بھی واضح کیا ہے جس کے تحت لوگوں کو گروپ کی صورت میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے گروپ میں بزرگ، زیادہ بیمار یا دائمی امراض میں مبتلا افراد سمیت طبی اور نرسنگ عملے کو ویکسین دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں عام شہریوں اور تیسرے مرحلے میں تارکین کو ویکسین دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کویت میں مقیم تارکین وطن کے لیے خوشخبری

وزارت صحت نے ایک بار پھر عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ درج ذیل 6 شرائط پر سختی سے عمل کریں۔

سب سے پہلے تو بالخصوص جب سانس لینے میں دشواری ہو یا عام حالات میں بھی لمبے سفر سے گریز  کریں،

حکومت کی جانب سے وضع کردہ کھانسی اور چھینکنے کے مختلف آداب پر عمل کریں۔

آلودہ سطح کو چھونے کے بعد ناک منہ کو چھونے سے اجتناب کریں۔

مصافحہ نہ کریں۔

دفاتر اور گھروں میں سماجی پروگراموں کے انعقاد سے اجتناب کریں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں۔

Comments

- Advertisement -