The news is by your side.

Advertisement

کویت نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

کویت سٹی : سعودی عرب اور امارات کے بعد کویت بھی عیش و آرام کی زندگی گزارنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاستیں جدید ٹیکنالوجی اور طرز زندگی کے باعث دنیا کے بہترین ممالک میں شمار کی جاتی ہیں جس میں پہلا نمبر متحدہ عرب امارات اور دوسرا سعودی عرب جب کہ تیسرے نمبر پر کویت آگیا ہے۔

شلہوب گروپ کی جانب سے فیشن اتھارٹی کے تعاون سے ‘2021 میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں ذاتی بہبود، ابتدائی بحالی اور ترقی کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ کردی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیج میں فیشن کی مصنوعات کے لیے ای کامرس اب بھی مضبوط ہے جہاں مصنوعات کی تجارت کا تناسب 11 فیصد ہے جب کہ اعلیٰ درجے کی فیشن مصنوعات کا تناسب 15 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحرین کے علاوہ تمام جی سی سی ممالک نے 2021 میں اعلیٰ ترین فیشن کے شعبے میں دوہرا اضافہ ریکارڈ کیا جس میں کویت نے 49 فیصد، سعودی عرب میں 44 فیصد اس کے بعد متحدہ عرب امارات نے 40 فیصد اضافہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 تک تجارت کا حجم 11 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں