کویت (17 اپریل 2026): کویت کی حکومت نے ملکی شہریت کے قوانین میں اہم ترامیم کر دی ہیں جس کا جاننا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔
کویت کی حکومت نے اپنے کویتی شہریت کے قوانین میں اہم ترامیم کرتے ہوئے اس کی کئی شقوں کی وضاحت کر دی ہے۔ کوئی فرد کس طرح سے کویت کی شہریت کا اہل ہے، اس کی اقسام اور طریقہ کار درج ذیل ہے۔
کویتی الاصل:
قبل از 1920 سے رہائش اور 1959 تک مقیم
نسب سے شہریت:
کویتی باپ کا بچہ (پیدائش جہاں بھی ہو) کویتی مانا جائے گا۔
غیر ملکی شریک حیات:
کویتی سے شادی پر خودکار شہریت ختم اور شہریت کے لیے نئے ضوابط
کویتی ماں کے بچے:
باپ فوت، طلاق یا قید میں ہو تو مخصوص حالات میں عارضی شہریت مل سکتی ہے۔
خواتین کی شہریت:
غیر ملکی سے شادی پر شہریت محفوظ ۔ طلاق یا بیوگی (بچے نہ ہوں) تو مخصوص حالات میں منسوخی ممکن۔
دوسری شہریت ترک کرنا:
کویتی شہریت ملنے پر غیر ملکی شہریت کو تین ماہ میں چھوڑنا لازمی ہوگا۔
شہریت کی منسوخی:
دھوکا دہی، قومی سلامتی کے لیے خطرہ یا غیر ملکی فوج میں شمولیت پر شہریت منسوخ
سائنسی تصدیق اور عدالتی نظر ثانی:
تنازعات میں ڈی این اے ٹیسٹ اور بائیو میٹرک کا استعمال۔ شہریت کے فیصلے حاکمانہ اختیار، عدالتوں کو مداخلت کا حق نہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



