بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

کویت، ملازمین پر نئی پابندیاں‌عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی حکومت نے نجی شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین پر نئی پابندیاں عائد کردی۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبوں میں کام کرنے والے تمام کارکنان جن کے پاس ڈپلومہ یا اس سے اعلیٰ سطح کی تعلیمی قابلیت ہے انہیں رہائش منتقلی یا اقامہ تجدید سے قبل اپنی ڈگری منظور کروانا ہوگی۔

پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نئی سروس کے بعد طریقہ کار الیکٹرنک ہوجائے گا جس کے ذریعے ملازم کو کمپنی کی فائل حاصل کرنے کے لیے منظور شدہ نمبر حاصل کرنا ہوں گے اور پھر انہیں بینکوں کو فراہم کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریزیڈنسی منتقلی کے لیے نجی کمپنی کو بینک کو ایک فائل فراہم کرنا ہوگی جس پر کارکنوں کا رجسٹرڈ نمبر تخواہوں کی تفصیلات درج ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام دستاویزات اتھارٹی کے پاس پہنچ جائیں گی جس کے بعد وہ خود کار طریقے سے پے رول کو دیکھ سکے گی۔

ذرائع کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئے طریقۂ کار کو غیر ضروری تو قرار دیا گیا ہے مگر اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کسی کی غیر موجودگی میں رہائشی کی منتقلی یا اقامہ تجدید کے کام میں تاخیر نہیں ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں