تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کویت: بھارتی ڈرائیور نے جادو سے کفیل کو اپنے قابومیں کرلیا

کویت میں تفتیشی حکام نے ایک ہندوستانی ڈرائیوراور اس کے ساتھی جادوگر کو پکڑلیا جس پر کفیل کو قابو میں کرکے لوٹنے کا الزام ہے۔

غیرملکی ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دو شہریوں نے فوجداری تفتیشی افسران کوایک عجیب وغریب شکایت کہ کہ ان کے تاجر بھائی(جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے رویے میں حال ہی میں بڑی تبدیلی آئی ہے، وہ کچھ عجیب و غریب حرکتیں کررہا ہے اور اپنے ہندوستانی ڈرائیور جس کا نام راجو ہے کے حکم کی تعمیل کرتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شکایت میں یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ ڈرائیور ان کے بھائی کی کافی رقم ہتھیا چکاہے، ڈرائیور کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ سو دینار ہے لیکن ان کا رہن سہن اپنی تنخواہ کے مطابق نہیں بلکہ انتہائی امیروں جیسا ہے اسکے لباس اور جوتوں کا معیار بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور گزشتہ دنوں وہ اپنے ملک ایک ہفتے چھٹی گزارنے کے لیے گیا تو کویت کی ایک بڑی ایئرلائن کے بزنس کلاس میں سفر کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شکایت اور معلومات کی بنیاد پر جاسوسوں نے ڈرائیور کی نگرانی شروع کی اور اس کی نگرانی کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ اس کے تمام حالات اور معیار زندگی کی سطح اس حد تک تبدیل ہو چکے ہیں کہ وہاں تک کوئی ڈرائیور نہیں پہنچ سکتا اور یہ پتہ چلا کہ وہ دراصل اپنے کفیل کا کسی مشکوک طریقے اور کسی چیز سے استحصال کر رہا ہے اور یہ کہ اس کا کفیل ایک کاروباری شخص ہے جس سے اس کے بارے میں شکوک مزید گہرے ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈرائیوراور اس کے ڈیلرز کی تمام حرکات و سکنات جاننے کے بعد اس کے قریب ترین شخص جو کہ ایک اور بھارتی شہری ہے کو پکڑ لیا گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وہ اپنے ملک میں بہت بڑا سفاک اور جادو ٹونے کرنے کا ماہر ہے جسے یہ ڈرائیور بے بس تاجر کی کفالت پر ہی کویت میں لایا اور اسے ایک لگژری اپارٹمنٹ میں رکھا، تحقیقات سے مزید معلوم ہوا کہ جادو ٹونا کرنے والے نے تاجر پر مزید کنٹرول حاصل کرنے اور اس کی رقم ہتھیانے کے لیے کفیل تاجر کے گھر کے سامنے ہی اپنے طلسم کا استعمال کیا۔

گرفتاری کے بعد ملزم ڈرائیور نےاعتراف کیا کہ اس نے کچھ عرصہ قبل اپنے اس کفیل کی رقم ضبط کی تھی اور اگر گھر میں کوئی بھی فیصلہ لینا ہو تو وہی گھر میں ہر چیز کا فیصلہ کرتا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ جب ڈرائیور اور اس کے ساتھی ملزم جادوگر کے خلاف کارروائی کی گئی تو متاثرہ تاجر جاسوسوں کے سامنے گر پڑا اور التجائیں کرتا رہا کہ "یہ برسوں سے میرا ڈرائیور ہے، میرے بچوں جیسا ہی ہے اور میں اس سے کچھ نہیں چاہتا” جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ ابھی تک جادو کے حصار میں ہے۔ مزید تفتیش اور قانونی اقدامات کے لئے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -