تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کویت میں تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کیے جانے کا امکان

کویت سٹی: باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت میں تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے حکام کی گفت و شنید اور جائزہ اجلاس جاری ہیں۔

کویتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ جنوری میں کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی اور 34 ممنوعہ ممالک سمیت تمام ممالک کے ساتھ براہ راست پروازیں بحال کرنے کا امکان ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کے حکام آنے والے دنوں کے دوران گھریلو ملازمین کی ملک میں واپسی کے آغاز کے دوران کویت کے اندر ادارہ جاتی قرنطینہ کی کامیابی کے اقدام کا اندازہ لگائیں گے۔

اس سے اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ اگلے مہینے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی منظوری کی تیاری کی جائے یا نہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے براہ راست پروازیں شروع کیے جانے سے متعلق منظوری، پوری طرح سے کرونا ویکسین کے آجانے پر مبنی نہیں ہے بلکہ ہوٹلوں اور مقامی اداروں کے ذریعہ اچھے انتظامات اور طے شدہ منصوبوں کے مطابق سول ایوی ایشن کی کامیابی پر بھی منحصر ہے۔

ذرائع کے مطابق ہر ملک کی پروازوں کے لیے ایک مخصوص تعداد طے کی جائے گی۔

ٹریول دفاتر اور ہوٹلز نے براہ راست پروازوں کی اجازت کا خیر مقدم کیا ہے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لازمی ادارہ جاتی قرنطینہ کی مدت کو 14 دن کے بجائے 5 سے 7 دن کے درمیان کردیا جائے۔

ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں آنے والا کوئی بھی مسافر منفی کرونا وائرس کے پی سی آر سرٹیفکیٹ کے بغیر داخل نہیں ہوتا لہٰذا 14 روز کی مدت بے فائدہ ہے۔

Comments

- Advertisement -