تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خلیجی ملک سے غیرملکیوں کیلئے خوشخبری، 15 سالہ اقامہ جاری کرنے کا فیصلہ

کویت سٹی: کویتی حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے 15 سالہ اقامہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں معیشت کے فروغ کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور تجارتی منصوبوں پر کام کرنے والوں کے لیے پندہ سالہ اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام اقامتی اور ورک پرمٹ قوانین میں ترمیم کرنے جارہی ہے تاکہ معاشی نظام کو تقویت دی جاسکے، اسی ضمن میں مذکورہ اقدام اٹھایا گیا۔

کویت نے غیرملکیوں کو 15 سالہ اقامہ دینے کا فیصلہ کر لیا

کویت میں موجودہ نظام کے مطابق (آرٹیکل 18) ویزا کے حامل افراد کو ریاستی ضمانت پر 15 سال کی مدت تک رہائش دی جائے گی، اس طرح کفیل کی جانب سے اقامے کی تجدید یا منسوخی کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔

جلد اس حوالے سے منظوری دی جائے گی خیال رہے کہ یہ منصوبہ فی الحال متعلقہ حکام خاص طور پر وزارت داخلہ اور عوامی اتھارٹی برائے افرادی قوت میں زیر بحث ہے۔

6 ماہ سے زائد باہر رہنے والے غیرملکیوں کے اقامے منسوخ ہونے لگے؟

دوسری جانب کویت حکام نے چھے ماہ سے زائد باہر رہنے والے غیرملکیوں کے اقاموں کی منسوخی کو افواہ قرار دے دیا اور کہا ایسا کوئی قانون نافذ نہیں کیا گیا ہے۔

کویتی ریزیڈنسی افیئر ڈیپارٹمنٹ نے واضح کردیا کہ کویت سے باہر موجود غیرملکیوں کے اقامے منسوخ نہیں ہوں گے اور اقاموں کی آن لائن تجدید کا عمل بھی جاری رہے گا، کویت سے باہر رہنے والوں کے لیے رہائشی اجازت نامے(اقامہ) کی تجدید کو روکنے کے حوالے سے کوئی نیا قانون نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -